پنجند کینال سے 4 سالہ بچی کی لاش  72 گھنٹے بعد برآمد‘ گھر میں کہرام

  پنجند کینال سے 4 سالہ بچی کی لاش  72 گھنٹے بعد برآمد‘ گھر میں کہرام

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر) پنجند کینال میں ڈوبنے والی 4 سالہ علشبہ کی نعش 72 گھنٹے بعد برآمد کرلی گئی، عیدسے ایک یوم (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

قبل ایک ہی خاندان کے 4 افراد نہر میں ڈوب گئے تھے، دیگر کو زندہ نکال لیا گیا تھا،تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے رسول پور کے رہائشی محمد عابد چھجڑا کا بیٹا موٹر سائیکل پر اپنی والدہ اور دو بہن بھائیوں کے ہمراہ اوچ شریف آرہا تھا کہ پل داد پوترہ کے مقام پر جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی نہر پنجند کینال میں ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت  چاروں موٹر سائیکل سمیت نہر میں  گر گئے، موقع پر موجود اہل علاقہ نے ماں اور دو بچوں کو زندہ نکال لیا جبکہ 4 سالہ بچی علشبہ کی نعش نہیں ملی تھی، جسے ریسکیو 1122 نے 72 گھنٹے کی کوششوں کے بعد عید کے دوسرے دن ٹرو کو نہر سے برآمد کرکے ورثاء  کے حوالہ کردیا، عید الاضحیٰ کے خوشی کے دنوں میں ورثاء  نے بچی کی تلاش میں نہر کنارے راتیں جاگ کر گزاریں۔

کہرام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -