ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا ڈیرہ کا دورہ‘ افسروں سے اہم میٹنگ 

       ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا ڈیرہ کا دورہ‘ افسروں سے اہم میٹنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
 اور ریجنل ڈائریکٹر کے دفتر میں ڈویژنل افسران کے اجلاس کی صدارت کے ساتھ میڈیا سے بھی ملاقات کی ڈی جی انٹی کرپشن نے ڈویژن بھر کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ انٹی کرپشن حکومت پنجاب کے اہداف سے متعلق احکامات جاری کئے،ریجنل ڈائریکٹر حافظ احمد طارق،کمانڈنٹ بی ایم پی و سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن حمزہ سالک بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کو فعال کردیا گیا ہے۔محکمہ نے ایک سال کے دوران قیمتی سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا۔واگزار کرائے گئے رقبہ میں محکمہ اوقاف کی 30 ہزار کنال اراضی شامل ہے۔واگزار کرائے گئے رقبہ کا تحفظ کیا جائیگا۔دوبارہ قبضہ پر ملکیتی محکمہ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔سرکاری رقبہ پر کاشت فصل حکومت کی ملکیت ہوگی۔فصل کی رقم حکومت کے خزانہ میں جمع نہ ہونے پر متعلقہ تحصیلدار اور پٹواری کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ چھوٹوں کے بجائے مگرمچھوں کی گرفتاری اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے پہلی بار کیسز کی تحقیقات کا خرچہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کیسز کی تحقیقات کیلئے چار کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔عادی اور بلیک میل کرنے والے درخواست گزاروں کی حوصلہ شکنی کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے۔حکومتی خزانہ میں نقصان پر محکمہ مدعی بنے گا، درخوست گزاروں کے ملزموں کے ساتھ ''مک مکا''کا کیس پر اثر نہیں پڑے گا۔نئے قانون میں درخوست گزار  کے''مفاد''کو ایک سائیڈ پر کردیا گیا ہے۔محکمہ صرف سرکاری اداروں میں بدعنوانی پر کارروائی نہیں کرے گا بلکہ پٹرول پمپس کے کم پیمانوں پر کارروائی ہوگی۔حکومت کے اثاثوں کی حفاظت انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے۔محکمہ کے اندر بھی خود احتسابی کا عمل شروع کردیا ہے۔محکمہ کے اندر موجود کالی بھیڑوں  کے خلاف مکمل کارروائی کا اختیار ریجنل ڈائریکٹر کو دے دیا گیا ہے۔درخواست گزار گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بد عنوانی اور سرکاری املاک کے نقصان کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ زیر التوا کیسز اور انکوائریز کو جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اہم میٹنگ