زرتاج گل‘ حنیف پتافی کی عید  ایام میں مختلف شخصیات سے  ملاقاتیں‘ سیاسی امور پر بات چیت

  زرتاج گل‘ حنیف پتافی کی عید  ایام میں مختلف شخصیات سے  ملاقاتیں‘ سیاسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے عید کے ایام کے دوران مصروف وقت(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
 گزارا.وہ حلقہ کے دورہ کے ساتھ ساتھ عوام سے عید بھی ملے. مشیر صحت نے وزیر اعلی ہاوس میں وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار اور سردار جعفر خان بزدار سے بھی ملاقات کی. عید کی مبارکباد دینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا. انہوں نے انصاف سیکرٹریٹ میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور حلقہ کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی. ادھر موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے اپنی رہائش گاہ پر سیاسی، سماجی شخصیات اورحلقہ کے لوگوں سے ملاقات کی. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی بھی وزیر مملکت زرتاج گل کی رہائش گاہ پر گئے اور ملاقات کے دوران عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ سیاسی امور پر گفتگو کی. 
ملاقاتیں