ملتان: ون ویلنگ‘ مختلف تھانوں  میں 13 افراد کیخلاف مقدمات

  ملتان: ون ویلنگ‘ مختلف تھانوں  میں 13 افراد کیخلاف مقدمات

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  پولیس نے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے کے الزام میں شہر کے مختلف تھانوں میں 13افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

مطابق کوتوالی پولیس نے خیام سینما سے ملزم حسنین، بی زیڈ پولیس نے سیداں والا بائی پاس سے ملزم ارشد، ماڈل ٹاون سے ملزم شاہ زیب، رائل آرچرڈ چوک سے ملزم مزمل، کوتوالی پولیس نے چونگی نمبر نو سے ملزم غلام مرتضی،منیب، شاکر، شمس اباد چوک سے ملزم ذیشان، مظفر آباد پولیس نے چناب پارک سے ملزم محمد الیاس، فیاض حسین، محمد بلال، مظفر گڑھ روڑ سے ملزم محمد بابر، کینٹ پولیس نے ایس پی چوک سے ملزم علی حسن حراست میں لیا گیا جو موٹرسائیکلیں انتہائی تیز رفتاری غفلت سے چلاکر عوام کو پریشان کررہے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مقدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -