ڈائریکٹر جنرل زراعت‘ توسیع  ڈاکٹر محمد انجم علی کا ٹرائبل ایریا کا دورہ  کراپنگ پیٹرن پر بات چیت

ڈائریکٹر جنرل زراعت‘ توسیع  ڈاکٹر محمد انجم علی کا ٹرائبل ایریا کا دورہ ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان میں ہائی ویلیو زراعت کے فروغ (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سبزیاں اورپھلدارباغات کی کاشت سے لوگوں کی آمدن میں اضافہ اور غذائی تحفظ یقینی بنانے میں مددملے گی۔ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرجنرل زراعت توسیع واڈیپٹوریسرچ پنجاب ڈاکٹرمحمدانجم علی نے ٹرائبل ایریاکوہ سلیمان کے دورہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر جنرل زراعت نے ملک احمدخان بزدارکے زیتون کے باغ واقع برگ کا بھی دورہ بھی کیاڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین کو احکامات دئیے کہ کوہ سلیمان کے فیلڈ سٹاف کی استعدادکار بڑھانے کیلئے تربیت کا اہتمام کریں۔ڈی جی زراعت نے نرسریز کے سٹاف کی بارانی ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ چکوال سے تربیت دلوانے کیلئے بھی احکامات جاری کئے۔اس موقع پرمہرعابد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈی جی خان، شاہک منیراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوہ سلیمان،دیگر افسران واہلکاران بھی ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر محمدانجم علی نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان کے سطح سمندر سے چار ہزارتا سات ہزار فٹ تک کے  بلند علاقوں میں سبزیاں اورباغات کی بہترین پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی ویلیوزراعت کیفروغ سے علاقے سے غربت کاخاتمہ اور مقامی لوگوں کی گھریلو آمدن میں اضافہ ہوگا۔ جس سے یقیناٹرائبل ایریا کی کمیونٹی کی معیشت مستحکم ہوگی۔ سبزیات کے فروغ سے غذائی قلت کی شکار کمیونٹی کے غذا کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں  نے مزید کہا کہ کوہ سلیمان کے بلند علاقے بے موسمی سبزیات کی پیداوار کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔ مقامی لوگوں کی آمدن میں حیرت انگیز حد تک اضافہ اورمیدانی علاقوں میں سپلائی چین جاری رکھنے کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل زراعت نے کم پانی اورکم زمین والے علاقوں میں ہائی ویلیو زراعت کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کیلئے ہدایات دیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ بلندعلاقوں میں سے  سبزیات کی معاشی اہمیت والی کراپنگ سکیمز ایڈجسٹ کی جائیں تاکہ بہترین کراپنگ پیٹرن اور کراپنگ سسٹمز کورائج کرنے میں مددمل سکے۔  ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے بریفنگ میں بتایا کہ تمن لغاری بالا، مبارکی، ٹھیکر، فاضلہ، بیروٹ اور مٹھوان کے مغربی علاقے سبزیات اورباغات کی پیداوار کیلئے پوٹینشل والے علاقے ہیں۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -