عید تعطیلات کے بعد سرکاری  ہسپتال اوپن‘ آؤٹ ڈور میں  معمول سے ہٹ کر مریضوں کا رش

  عید تعطیلات کے بعد سرکاری  ہسپتال اوپن‘ آؤٹ ڈور میں  معمول سے ہٹ کر مریضوں ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)   نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال سمیت صوبہ کے دیگر سرکاری ہسپتال گزشتہ روز تین روزہ عید تعطیلات کے بعد کھل گئے ہیں۔واضح رہے حکومت(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 نے عید الضحی کے موقع پر ملازمین کو 31 جولائی سے 2 اگست مئی(جمعہ تا اتوار)تک تعطیلات دیں تھیں۔ ادھر محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہا ہے۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف گزشتہ روز تک ہائی الرٹ رہے جبکہ کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال تھے۔عید کے تیسرے روز آؤٹ ڈور میں معمول سے ہٹ کر مریضوں کا رش رہا ہے۔کھانے پینے اور خاص کر گوشت کے زیادہ استعمال کی وجہ سے پیٹ خراب ہونے پر ڈاکٹروں سے رابط کیا گیاہے۔

رش

 

 

 

 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -