پی ٹی آئی حکومت عوام دشمنی میں  سب سے آگے‘ ملک احمد یار ہنجرا

    پی ٹی آئی حکومت عوام دشمنی میں  سب سے آگے‘ ملک احمد یار ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرنوجوان سیاستدان (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ عید قربان ہمیں ایثارقربانی اوراخوت و محبت کا درس دیتی ہے،عید قربان کا اصل مقصد اپنے خالق و مالک کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا ہے، ناکام حکومت25 روپے لیٹر پیٹرول مہنگا کر کے پہلے ہی معاشی دہشت گردی کر چکی ہے، نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے عید سے قبل ایک اور پیٹرول بم گرا کر عوام کی رہی سہی خوشیاں بھی چھین لی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر عید کے روز عید ملنے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا،سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے، خوشحالی اور ترقی کی منزل حاصل کرنے کیلئے ہمیں پاکستان کو ایک ویلفیئر اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہد کرنا ہوگی،ہمیں اپنے ارد گرد اس وبا سے متاثرہ سفید پوش طبقے کی ضروریات کا خیال رکھنا ہے،عید قربان کا اصل مقصد اپنے خالق و مالک کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا ہے،انہوں نے پیٹرول، چینی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عید کے موقع پر عوام پر ایک اور پٹرول بم پھینک دیا گیا ہے،ناکام حکومت 25 روپے لیٹر پیٹرول مہنگا کر کے پہلے ہی معاشی دہشت گردی کر چکی ہے، نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے عید سے قبل ایک اور پیٹرول بم گرا کر عوام کی رہی سہی خوشیاں بھی چھین لی ہیں،انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کی تباہی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت میں 52 روپے فروخت ہونے والی چینی 100 روپے کلو مل رہی ہے، یہ ہے تبدیلی،یہ ہے نیا پاکستان؟پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر حکومت کا عوام کو عید پر مہنگائی کا تحفہ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ عید پر چینی اور پیٹرول مہنگا کر کے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔
احمد یار ہنجرا