جنوبی پنجاب: سیکرٹریٹ بننے سے عوامی مسائل حل ہونگے‘ دوست محمد مزاری 

  جنوبی پنجاب: سیکرٹریٹ بننے سے عوامی مسائل حل ہونگے‘ دوست محمد مزاری 

  

جام پور  (نامہ نگار) جنوبی پنجاب کی عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کی عوام کے کافی مسائل حل ہو جائیں گے ۔ تعلیم اور ہیلتھ کے سیکرٹری کے دفاتر بھی جلد قائم ہو نگے۔ اپوزیشن شور مچانے کی بجائے مفاد عامہ کی پالیسو ں میں حکومت کا ساتھ دے۔ یہ بات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد مزاری نے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 عید ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں عطاء حسین سیلرہ۔ سید قیصر حسین بخاری۔ سراج احمد سدوزائی ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے لیے پنتیس فی صد بجٹ مختص کر دیے جو صرف ان علاقوں  پر خرچ ہو گا۔  سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل حکومتی ویژن کے مطابق ان کی دیلز پر حل ہورہے ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عوام کی ہمدردیاں حاصل نہیں کر سکتے اب عوام باشعور ہو چکے ہیں ان کے بھکاوا میں نہیں آئیں گے۔ کئی سالوں تک حکومت میں رہنے والوں نے جنوبی پنجاب کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کرکے لاہور کو نوازہ گیا۔ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عوام ائیندہ الیکشن میں بھی مسترد کر دیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدا ر کی کاوشوں سے عوام خوشحال ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کامیاب ہو نگے۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -