فاتر العقل شخص گم یا قتل‘ سی پی او کو مقدمہ کی تفتیش شروع کرنیکا حکم 

 فاتر العقل شخص گم یا قتل‘ سی پی او کو مقدمہ کی تفتیش شروع کرنیکا حکم 

  

 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)   ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے کہا فاترالعقل شخص کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سی پی او ملتان کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے بارے معلومات حاصل کرکے 25 اگست کو عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔ گزشتہ روز سماعت پر سی پی او ملتان حسن رضا خان عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ فاتر العقل شخص مرید کاظم (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ مظفرآباد میں درج کرلیا گیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں سیدہ حبیبہ بی بی نے کونسل سید مزمل حسن بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بھائی کے نام ایک سو پچیس کنال اراضی ہے اسے غلام مہدی اور اس کے بیٹوں نے مبینہ طور پر اغواء کر کے قتل کردیا ہے اور نعش بھی گڑھے میں دفنا دی ہے اب پولیس جان بوجھ کر ملزم کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ کہ معزز عدالت نے سی پی او ملتان کو حکم دیا کہ گمشدگی مقدمہ میں پٹشنر سیدہ حبیبہ بی بی کے موقف کو شامل کرکے مقدمہ کی تفتیش شروع کی جائے اور کیس کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت بارے 25 اگست کو عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -