فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی عید پر کارروائیاں‘96پوائنٹس کو جرمانے 

 فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی عید پر کارروائیاں‘96پوائنٹس کو جرمانے 

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی عیدالاضحی پر کارروائیاں‘96پوائنٹس کو جرمانے‘ 26ہزارکلوآم کا گودا،1200کلوپھپھوندی لگا مکھن، 8,065 لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد‘ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 642 فوڈیونٹس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مٹھائی کی تیاری میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ کرنے،ملاوٹی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 کھویا تیار کرنے اور فوڈلائسنس نہ ہونے پر راجن پور میں چندہ جی سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا۔اسی طرح دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،ناقابل سراغ مصالحہ جات کی فروخت کرنے اورصفائی کے ناقص انتظامات پر بہاولنگرمیں واقع شکیل بشیر کریانہ سٹور کو سربمہر کیاگیا۔اس کے علاوہ بدبودار کچن ہونے،سٹوریج ایریا میں گندا پانی کھڑا ہونے پرملتان میں المعروف کے۔ایف۔سی کو 15ہزار،لودھراں میں قصرشیریں سوئیٹس اینڈ بیکرز کومٹھائی میں کھلے رنگ کے استعمال پر15ہزار روپے جبکہ ملک فوڈزپروڈکٹ کو خوراک کی تیاری میں رنگ کا استعمال کرنے، پروڈکشن ایریامیں تمباکو نوشی کرنے پر 20ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید کاروائیوں کے دوران دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ رنگ کے استعمال،پروڈکشن ایریامیں گندگی پائے جانے،زنگ آلود مشینری کا استعمال کرنے پررحیم یارخان میں کھویا پیلس سوئیٹس اینڈ بیکرز کو12ہزارجبکہ پرنس سوئیٹس،بہاولپورمیں داتا شیریں محل، ڈی جی خان میں شمع سوئیٹس اینڈ بیکرزکو 10,10ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔جبکہ لیہ میں رائل نواب ہوٹل اینڈریسٹورنٹ اور مظفرگڑھ میں ڈیرے وال ہوٹل کو ٹوٹے آلودہ فریزرمیں خوراک سٹور کرنے،خوراک کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے پر ہوٹلز کو 10،10ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید براں ملتان میں 252،بہاولپور میں 145،ساہیوال میں 188اور ڈیرہ غازی خان میں 171فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ملتان میں 42،بہاولپور میں 17،ساہیوال میں 21 اور ڈی جی خان میں 16 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر 488,000 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -