ملتان: علیحدہ صوبے  کیلئے خانیوال روڈ پر مظاہرہ

ملتان: علیحدہ صوبے  کیلئے خانیوال روڈ پر مظاہرہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکستان نوجوان تحریک کا عید الاضحی کے دن بھی علیحدہ صوبہ سرائیکستان کے لیے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

خانیوال روڑ پر مظاہرہ کیا۔سرائیکستان نوجوان تحریک کے کارکنوں نے مرکزی راہنما ملک علی رضا راں۔حسن شہزاد بیگ اور سردار ممتاز خان بلوچ کی قیادت میں چوک کمہارانوالہ پر بھر پور مظاہرہ کیا اور الگ سرائیکی صوبہ کے لیے پر جوش نعرے بازی کی۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ھماری شناخت پر علیحدہ صوبہ سرائیکستان بناؤ ورنہ ھم اپنی لاکھوں جانیں قربان کر کے بھی صوبہ سرائیکستان اور دارالخلافہ ملتان بنوائیں گے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا راں اور حسن شہزاد بیگ نے کہا کہ ھم عید الاضحی کے دن مظاہرہ کر کے حکمرانوں کے کان کھول رھے ھیں کہ اب سرائیکی خطے کے نوجوان اپنے علیحدہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے ھر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور ھم ان کے لولی پاپ میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ھماری شناخت پر صوبہ سرائیکستان بنائے اور اس میں شاہ محمود قریشی اپنا کردار ادا کریں اور سرائیکی خطے کے لوگوں خاص کر ملتان والوں کو اپنے اقتدار کی خاطر دھوکے میں نہ رکھیں۔مظاہرے میں سید علی گیلانی۔حقنوازملک۔خرم شہزاد۔ملک انور مہوٹہ و دیگر نے شرکت کی

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -