ڈرائیور کی حاضر دماغی‘ خود کشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون کی زندگی بچ گئی
ملتان(نمائندہ خصوصی)ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون بچ گئی.بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روزریلوے لوکوشیڈ (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
ملتان کا ڈرائیوراسدنعیم پشاورسے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کوروہڑی کے لئے لے کرجارہاتھاکہ رحیم یارخان کے قریب ترنڈہ محمدپناہ کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پرآکر لیٹ گئی ٹرین ڈرازئیورچوہدری اسدنعیم نے فوری طورپرپھانپ لیا کہ خاتون خودکشی کی نیت سے ریلوے ٹریک پرلیٹی ہے اور فوری ایمرجنسی بریک لگاکرخاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوروک لیا.بعدازاں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پرمامورپولیس کانسٹیبل کے حوالے کرکے15منٹ کی تاخیر سے روانہ کردیا.مسافروں اور مقامی افرادنے ٹرین ڈرائیور کی حاضردماغ اور خاتون کی جان بچانے پر ٹرین ڈرائیور کی کارکردگی کو خوب سراہا.
زندگی