قیمہ‘ سری پائے بنانے  والوں کی دکانوں پر رش

  قیمہ‘ سری پائے بنانے  والوں کی دکانوں پر رش

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عیدقربان کے دونوں روز شہری بڑی تعداد میں قربانی کے گوشت کاقیمہ نکلواتے رہے اور قیمہ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 نکالنے والی مشینوں پر شہریوں کارش رہا۔شہریوں محمدطارق، امان اللہ فاروق، لیاقت بھٹی، شمشیرخان، کامران عزیزگوپانگ، نسیم اختر،سجادسندھا نے بتایا کہ عیدقربان کے موقع پر گوشت کاقیمہ بنوانا ہرگھرکی ضرورت بن گئی ہے قیمہ کی مختلف ڈشزبڑے شو ق سے کھائی جاتی ہیں جس میں کوفتے، چپل کباب، آلو قیمہ، شملہ مرچ قیمہ، وغیرہ شامل ہیں۔ بہاولپورشہرمیں شہریوں کی اکثریت نے قربانی کے بعد سری پائے بنوانے کیلئے اندرون شہرکارخ کیا۔اور مختلف گھروں میں سری اورپائے جلائے اوربنائے جاتے رہے سری  پائے 200 روپے فی کس میں جلائے اور 100میں بنائے جاتے رہے شہریوں کی بڑی تعداد عید کے پہلے اوردوسرے روز سری پائے بنانے میں مصروف رہی۔

رش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -