رولز آف بزنس میں ترمیم، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بنے گا:شاہ محمود

      رولز آف بزنس میں ترمیم، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بنے گا:شاہ محمود

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی نے رولز آف بزنس میں ترمیم کردی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بنے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطہ کے لوگوں کیلئے بہت بڑی پیش رفت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کل 5 اگست کو آزاد کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ بھارت بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کررہا ہے۔ 5 اگست کو بطور یوم استحصال منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ملک کے 13 بلڈرز 13 سو ارب کنسٹرکشن کے شعبے میں لگائیں گے۔ کورونا کے باعث معیشت کو نقصان پہنچا۔کورونا وائرس کی وجہ سے مخصوص تعداد میں لوگوں نے حج کیا۔ عوام سے اپیل ہے کورونا سے احتیاط کریں۔ کورونا سے پاکستان میں بتدریج حالات بہتر ہورہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریض بہت کم رہ گئے ہیں۔ کورونا کے باعث لوگوں کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ دعا ہے اللہ پاک پاکستان کی مشکلات آسان کرے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست کو وزیراعظم آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس دوران صدر پاکستان، گورنرز اور وزراء اعلی ریلیوں میں شریک ہونگے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی بھی ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ مندر بن رہا ہے۔ 5 اگست کو کشمیر کی حثیت تبدیل ہوئے ایک سال ہوجائیگا۔ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے۔ دعا ہے اللہ پاک کشمیر کو آزادی نصیب کرے۔ آج وطن عزیز کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ آزاد کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔ 5اگست کو کشمیریوں کے حقوق سلب کئے گئے۔ کشمیری قیادت کو نظر بند اور کشمیریوں پر ظلم کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنا رہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے 5اگست کو اپنا حصہ ڈالیں۔ سرینگر ہی ہماری منزل ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نماز عید کے بعد دعا بھی کروائی ہے۔ انہوں نے پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -