عید پر صفائی پلان، ملتا ن میں ارکان اسمبلی کا مختلف علاقوں کا دورہ 

          عید پر صفائی پلان، ملتا ن میں ارکان اسمبلی کا مختلف علاقوں کا دورہ 

  

ملتان، وہاڑی، لیہ، کہروڑ پکا، بہاولپور، رحیم یارخان، ہارون آباد، صادق آباد(نیوزر پورٹر، بیور و رپورٹ، نمائندگان پاکستان) عید ایام کے دوران پارلیمنٹیر ینز پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے ہمراہ صفائی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کیا۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک،معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب جاویداختر انصاری،چیف وہپ قومی اسمبلی ملک (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

عامر ڈوگر اور وزیر اعلیٰ کے ترجمان ندیم قریشی،چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد،رانا عبدالجبار،شعیب اکمل ہاشمی اور شاہد مظفر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ممبران اسمبلی نے وہاڑی چوک،بی سی جی چوک،چوک شاہ عباس اور شیدی لال پل کے ایریا کا وزٹ کیا،پارلیمنٹیرینز نے گھنٹہ گھر،اندرون حسین آگاہی،پاک گیٹ،شاہین مارکیٹ،ڈیرہ اڈا اور نواں شہر کا علاقے کا بھی معائنہ کیا۔وزٹ کے دوران مختلف ایریازکے شہریوں نے صفائی بارے تعریفیں کیں تو پارلیمنٹرینز اور انتظامیہ کا سر فخر سے بلند ہو گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول اور آلودگی کا خاتمہ وزیر اعظم کا وژن ہے،میں ملتان میں صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بہترین کارکردگی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی بہترین صلاحیتوں کا نتیجہ ہے،صفائی کی مانیٹرنگ کے لئیڈراون ٹیکنالوجی کا استعمال پہلی دفعہ ملتان میں کیا گیا ہے،جاوید اختر انصاری نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے ایام میں کسی یونین کونسل سے صفائی بارے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،عوام نے بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے بھرپور تعاون کیا،میں شہر میں بہترین صفائی پر ورکرز اور انتظامیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ بہترین صفائی کا کریڈٹ پی ٹی آئی کی حکومت کو جاتا ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکرز اور انتظامیہ ن لیگ کے دور والی ہے صرف ایڈمنسٹریٹر عامر خٹک ہیں،بہترین ایڈمنسٹر یشن نے کمپنی کی ورکنگ کو بدل ڈالا،یہی تبدیلی ہے،ندیم قریشی نے کہا کہ بہترین صفائی کمپنی کے ورکرز کی محنت کا نتیجہ ہے،کمپنی کے ورکرز نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے،کمپنی کی کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر کو جاتا ہے،میاں جمیل احمد نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی صلاحیتوں کا عکس نظر آتا ہے،میں مثالی صفائی پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عید الاضحی کے روز ضلعی انتظامیہ اور انچارج صفائی ستھرائی کی دن رات محنت سے شہر بھر سے تمام آلائشیں اٹھالی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے  کا عمل عید اور عید کے دوسرے روز جاری رہا۔عملہ صفائی باقاعدگی سے گلی محلوں سے آلائشوں کو اکٹھا کر کے ڈپمنگ پوائنٹس سے مشینری کے ذریعے آلائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگا تارہا۔عید پر  شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کیا گیا۔اس موقع پر امجد مغل انچارج صفائی ستھرائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عملہ صفائی پوری محنت اور لگن سے خدمات انجام دے رہا ہے  حکومت پنجاب کی اولین ترجیح شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے انہوں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور جناح روڈ، کشمیر روڈ، شرقی کالونی اور پیپلز کالونی کے صفائی کے عمل کو چیک کیا عملہ صفائی کے کام کو تسلی بخش قرار دیا کشمیر روڈ پر سری پائے جلانے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی اے ڈی سی ریونیو فاروق ڈوگر نے کنٹرول روم ڈی سی آفس اور کنٹرول روم میونسپل کمیٹی کا بھی وزٹ کیا  اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید نے بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید نے صفائی ستھرائی کے عمل جائزہ لیا سی او بلدیہ وہاڑی ناصر نعمان شاہ نے بھی شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ عملہ صفائی کی کارکر دگی کی مانیٹرنگ کی۔ضلع لیہ میں عیدالاضحی کے پْرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء کی زیر نگرانی شہریوں کوصاف ماحول کی فراہمی کے لیے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اْٹھانے اور بروقت صفائی کو یقینی بنانے کے لیے منظم سیکورٹی و صفائی پلان پر عمل کیاگیا۔ضلع لیہ میں عیدالضحٰی کے پرمسرت موقع پرگلیوں،راستوں،عیدگاہوں کی صفائی،جانوروں کی آلائشیں اْٹھانے اور شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنراظفرضیاء متحرک رہے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو عید کے موقع پر صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے ایم سیز کے تحت اْٹھائے گئے خصوصی اقدامات کے جائزہ کے لیے ضلع بھر کا معائنہ کیاجس کے دوران متعلقہ ایڈمنسٹریٹرز ایم سیز ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے عیدالاضحی کے حوالے سے اْٹھائے گئے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میونسپل کمیٹی چوک اعظم کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمد طاہر رندھاوا،اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ایم پی اے طاہر رندھاوا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی عید کے موقع پر صفائی کی مہم شروع کی گئی جو روائتی انداز سے ہٹ کے ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام امور کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس عید الضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالہ سے واضح فرق محسوس ہوگا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا کہ صفائی مہم کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور کنٹرول روم اور شکایات سیل قائم کے ذریعے صفائی کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ وہ خود بھی فیلڈ میں ہیں۔ضلع بھر میں صفائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پلان کے مطابق سینٹری ورکرز ہتھ ریڑھیوں اور گدھا گاڑیوں کے ذریعہ گلی محلوں میں قائم کولیکشن سینٹروں سے آلائشوں کو اکٹھا کر کے شہر سے باہر منتقل کر رہے ہیں جبکہ انتظامی افسران روسٹر کے مطابق صفائی مہم کی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میو نسپل کمیٹی کہروڑ پکا نے قر با نی کے جا نوروں کی الا ئشیں اٹھا نے کے لیے کو ئی خا طر خواہ انتظام نہ کیا ہے جس کی وجہ سے گلی محلوں یں جگہ جگہ الا ئشیں اور دیگر باقیات بکھری پری ہیں اور ڈھیر لگے ہو ئے ہیں ان سے سخت بد بو اور تعفن اٹھ رہا ہے جس کی وجہ سے گزرنا تک محال ہو گیا ہے بلدیہ کو بار بار آ گاہ کیا مگر کو ئی شنوا ئی نہ ہو رہی ہے بلد یہ کے اہلکار الا ئشیں اٹھا نے کے پیسے ما نگ رہے ہیں شہر یوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور ڈی سی لودھراں سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایڈ منسٹریٹربلد یہ کی نا اہلی کا نوٹس لے کر کا روا ئی کی جا ئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن عید ایام کے دوران پانچ ہزار ٹن کے قریب آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں. صفائی عملہ میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے. ڈویژن بھر میں الحمد للہ کوئی ناخوشگوار رونما نہیں ہوا. انتظامی مشینری فیلڈ میں موجود رہی اور صفائی عملہ پر عزم رہا. یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اوردیگر افسران موجود تھے. کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈویژن بھر کی میونسپل کمیٹی سمیت متعلقہ محکموں کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں اور عملہ فیلڈ میں صفائی اوردیگر امور کی انجام دہی میں مصروف  رہا. ڈویژن بھر میں صفائی، امن وامان اور میڈیکل سمیت دیگر سہولیات کے مثالی اقدامات کیے گئے. کمشنر کو بتایاگیا کہ ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید کے ایام کے دوران 2600ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا. شہریوں کو 25000کے قریب پلاسٹک بیگز دیئے گئے. کمپنی کے 490عملہ اور 80گاڑیوں نے عید آپریشن میں حصہ لیا. میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ میں 66ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں جن میں تحصیل کونسل کی حدود میں 20ٹن، ایم سی چوٹی سے دس ٹن اور ٹاون کمیٹی سخی سرور سے دس ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں. تحصیل ڈیرہ غازیخان میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ نے 423ٹن ویسٹ اٹھایااور موصول شدہ 15عوامی شکایات کو نمٹادیاگیا. تحصیل تونسہ میں 10.5ٹن آلائشیں اور کچرا اٹھایاگیا. شکایت سیل میں موصول شدہ ساتوں درخواستیں نمٹا دی گئیں. تحصیل ڈیرہ غازیخان میں دو درخواستیں موصول ہوئیں جن پر کارروائی کی گئی. راجن پور میں عید کے پہلے روز 600ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں. 15ہزار بیگز تقسیم کیے گئے. عید آپریشن میں 55گاڑیوں نے حصہ لیا. دوسرے روز 179ویسٹ ٹھایاگیا. 11990بیگز دیئے گئے. مظفرگڑھ شہر سے عید ایام کے دوران 139ٹن آلائشوں کو تلف کیاگیا. 12ٹریکٹر ٹرالیوں، 63ہاتھ ریڑھیوں اور 208ملازمین نے عید آپریشن میں حصہ لیا. ضلع لیہ کی میونسپل کمیٹی نے چار ٹرالیوں، 20لوڈر رکشوں اور 130عملہ نے عیدآپریشن میں حصہ لیا. ایم سی چوبارہ میں 19، کروڑ میں 55، ٹاون کمیٹی کوٹ سلطان میں 11، فتح پور میں 35اور چوک اعظم میں 40صفائی عملہ نے حصہ لیا.شکایات سیل میں موصول شدہ تمام درخواستیں کارروائی کے بعد نمٹا دی گئیں. مجموعی طو رپر صفائی کی صورتحال تسلی بخش رہی. سیاسی رہنماؤں، سماجی حلقوں او ر عوام نے صفائی عملہ کی کوششوں کو سراہا. 

بہاولپورویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدکے دنوں میں صفائی ستھرائی کاکام جاری رکھا کمپنی کی مخصوص گاڑیاں اورملازمین سڑکوں گلیوں اور مختلف علاقوں سے جانوروں کی الائشیں صاف کرتے رہے اس حوالہ سے کمپنی نے عیدسے ایک روزقبل ہی شہریوں میں مخصوص پلاسٹک بیگز تقسیم کردیئے تھے تاکہ الائشیوں کوٹھکانے لگانے میں آسانی ہو جبکہ کمپنی کی دو دو گاڑیاں ہریونین کونسل میں الائشیں صاف کرتی رہیں۔ شہریوں نے اس حوالہ سے شہریوں نے بہاولپورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اورعملہ کی ستائش کی اورعملہ صفائی کی کارکردگی کوقابل تحسین قراردیا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عیدالاضحی کے ایام میں صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری تلف کرنے کے لیے ضلع بھر میں مربوط اندازمیں کام کیا گیا۔ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میٹروپولیٹن سٹی، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی کے سینیٹری ورکرزو دیگر سٹاف نے عید ایام میں صفائی کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پورمظفر خان سیال نے ضلع بھرمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور جانوروں کی آلائشوں کو فوراً تلف کرنے کے کاموں کا معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر فیلڈ میں فعال رہے۔ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بہاول پور شہر کی18یونین کونسلوں میں 40عید کیمپس قائم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے عید کیمپس کا موقع پر جا کر معائنہ کیا اور ادارہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسربہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر نے بتایا کہ بی ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لوگوں کو جانوروں کی آلائشوں کی تلفی کے لیے83ہزار سے زائد ویسٹ بیگز فراہم کیے گئے اور ادارہ کے900سے زائد سینٹری عملہ و دیگر سٹاف نے عید ایام میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں حصہ لیا۔ اسی طرح کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سڑکوں پر ڈس انفیکشن سپرے کیا گیا اور ضلع بھر کی دیگر تحصیلوں میں سڑکوں پر چونا ڈالا گیا اور جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا۔ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاعید الاضحٰی کا صفائی آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہو گیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسربی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر نے عید صفائی آپریشن کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال کو یقینی بنانے اور قربانی کے جانوروں کی باقیات کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے کمپنی کا تمام سٹاف انتہائی دلجمی اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتا رہااور900سے زائدافسران،سینیٹری انسپکٹرز،ڈرائیورز اور سینیٹری ورکرز پر مشتمل سٹاف مکمل ایس او پیز کے ساتھ عید کے تینوں ایام ڈیوٹی پر موجود رہے۔نعیم اخترنے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں 40 سے زائد عید کیمپس لگائے گئے جہاں متعلقہ یونین کونسل کے سینیٹری انسپکٹرز کے علاوہ سینیٹری ورکرز عوام کی خدمت لے لیے ہمہ وقت موجود رہے اور لوگوں میں جانوروں کی آلائشوں کو منتقل کرنے کے لیے فری ویسٹ بیگز کی فراہمی عید کے تینوں ایام جاری رہی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر کمپنی نے بتایا کہ جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلات کوبروقت اٹھانے اور منتقل کرنے کے لیے کمپنی کی102 سے زائدآپریشنل گاڑیوں کے ذریعے عید قربان کے تیسرے دن دوپہر 12 بجے تک  630 ٹرپس کے ذریعے مجموعی طور پر 2400 ٹن جانوروں کی آلائشیں اور باقیات شہر سے باہر منتقل کی گئیں اور انہیں ماحولیاتی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈمپ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے عید الاضحی کے موقع پر میونسپل اداروں کی جانب سے کامیاب صفائی آپریشن یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے عید الاضحی کے پہلے روز جناح پارک، نوریوالی، وائرلیس کالونی، گلشن عثمان، مڈدربای، چوک پٹھانستان اور دوسرے روز گلشن اقبال، اقبال نگر، عباسیہ ٹا?ن، بلجیئم چوک، بستی امانت علی، سرکلر روڈ، بستی حاجی احمد،جگنو چوک ودیگر مقامات کا میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ہمراہ وزٹ کرتے ہوئے صفائی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گلشن عثمان و گردونواح میں صفائی میں غفلت برتنے پر سینٹری سپروائز، سینٹری انسپکٹرز کو شوکاز جبکہ عملہ صفائی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عیدالاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تیز رفتار ی سے اٹھا کر تلف کرنے اور تعفن کے خاتمے کیلئے عمدہ صفائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس پر مکمل عملدر آمد کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔انہوں نے میونسپل افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ کسی جگہ بھی گندگی اور قربانی کے جانوروں کے فالتو اعضاء پڑے رہنے کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔ضلع بھر میں کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں قبل از وقت جامع انداز میں مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی انتظامات کی نگرانی کے لئے ضلع و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز ہمہ وقت فعال اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری عمل کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کا ڈمپنگ پوائنٹس کا دورہ  آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کا معائنہ کیا اور کھالیں اکھٹی کرنے والے کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور این او سی چیک کئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ  میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل ہارون آباد کا سٹاف اور افسران آپ کے شہر ہارون آباد کی صفائی اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا کر بدبو اور تعفن سے بچانے کے لئے  سخت دھوپ اور گرمی میں آپ کے گلی محلوں میں کام کر رہے ہیں۔ وہ عید کے دن اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منانے کی بجائے آپ کی خوشیوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے عید کے ایام میں شہر بھر سے جانوروں کا فضلا اور الائشیں اٹھا کر شہر کو صاف کر دیا‘ عملہ مشینری کے ہمراہ رات گئے کام میں مصروف رہا‘ چیف آفیسر کام کی نگرانی کرتے رہے۔ تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد ارشد ورک نے عید الاضحی سے ایک روز قبل اپنے تمام سٹاف اور عملہ سے میٹنگ کرکے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہترین بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا،اس سلسلہ میں چیف آفیسر نے افسران اور عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں، عید کی چھٹیوں کے ایام میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا، الائشیں اور فضلا اٹھانے کے لئے مشینری تمام دن اور رات گئے تک شہر میں موجود رہی، جس کی نگرانی چیف آفیسر محمد ارشد ورک خود کرتے رہے،اس طرح شہر بھر سے الائشیں اور فضلا اٹھا کر شہر کو صاف ستھرا کر دیا گیا،

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -