نشتر: کرونا وائرس سے متاثرہ 13 مریضوں کی حالت تشویشناک 

   نشتر: کرونا وائرس سے متاثرہ 13 مریضوں کی حالت تشویشناک 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)   نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا گزشتہ چھ دنوں سے کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔8 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں داخل 42مریضوں میں سے 14 مریض کورونا پازیٹو ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1660 مریضوں میں سے 589 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 162 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 367 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔39 ڈاکٹروں،15 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک لیڈی ڈاکٹر غزالہ فوت ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 20 ہزار 617 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2841 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص 216 بستروں میں سے 182 بستر خالی ہیں #

تشویشناک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -