کرونا وائرس: عید پر لغاری‘ دریشک‘ گورچانی ہاؤس خالی‘ ووٹرز مایوس 

     کرونا وائرس: عید پر لغاری‘ دریشک‘ گورچانی ہاؤس خالی‘ ووٹرز مایوس 

  

جام پور (نامہ نگار) کرونا وائرس کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح راجن پور۔ جام پور۔ چوٹی اورڈیرہ غازی خان سیاستدانوں کے ڈیروں پر  عوام نہ ہو نے کے برابر رہا۔ لوگوں کو گلے ملنے کی بجائے دور سے سلام ودعا خیر کرتے رہے  روجھان میں ڈپٹی سپیکر اور ایم این اے ریاض محمود مزاری جبکہ راجن پور میں ممبر صوبائی اسمبلی اویس دریشک۔ فاروق امان اللہ دریشک(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

۔ جنرل سیکرٹر ی سردار اویس دریشک۔ جا م پور  میں ایم این اے جعفر خان لغاری۔    سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری    سابق ضلع وائس چیرمین وامیدوار ممبر صوبائی اسمبلی مرزا شہزاد ہمایوں ڈیرہ پر لوگو ں کو ملتے رہے جبکہ لغاری اور دریشک وگورچانی ہاوس خالی رہے۔ کرونا وائرس کی بیماری کی وجہ سے ضلع راجن پور کے سیاستدانوں کے ڈیروں پر رونق نہ ہونے کے برابر رہی ۔ چوٹی ذریں میں سابق وفاقی وزیر ومسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری سرداو اویس خان لغاری وچیف سردار جمال خان لغاری نے عید اسلام اباد میں منائی۔ اسی طرح سابق چیف وہب وممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک نے عید لاہور میں منائی۔ سابق وزیر اعظم میربلغ شیر مزاری بھی روجھان میں موجود ہو نے کی وجہ سے عید کسی کو نہ ملے۔ ممبر قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری بھی عوام سے دور رہے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی کروانا وائرس کی وجہ سے عوام کو گلے نہ لگایا۔ ممبر قومی اسمبلی جعفر خان لغاری نے عمرہ رسیدہ ہونے اور بیماری کے خدشہ کے پیش نظر احتیاط برتی۔ اسی طرح جام پور میں دریشک ہاوس کو تالے لگے رہے ۔ممبر قومی اسمبلی نصر اللہ دریشک۔ صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک لاہور میں عید منائی اور عوام ان کی شکل دیکھنے کو ترستے رہے۔ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب علی رضا دریشک راجن پور میں صرف لوگوں عید ملے    لوگ عید کی غرض سے ملنے کے لیے انے والے لوگ مایوس لوٹ گئے۔ گورچانی سردار بھی بیماری کی وجہ سے عوا  م سے دور رہے۔   تاہم لغاری گروپ کے اہم رہنماء وسابق ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں وسابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر بیماری کی پروا کیے بغیر عوام کی محبت میں لوگوں کو گلے ملتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان عوام کی وجہ سے ہم اس مقام تک پہنچے ہیں۔ان کی محبتوں کو بھلا نہیں سکتے ان کے لیے جان بھی حاضر ہے۔ دوسری طرف ڈیروں پر سیاستدانوں کی عدم موجود گی پر لوگ تبصرے کرتے رہے ہیں۔

ووٹرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -