گگو منڈی: اشتہاری کی گرفتاری‘ پولیس پارٹی پر فائرنگ‘ ملزم آرام سے فرار
گگو منڈی(نامہ نگار)اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ مقدمہ نمبر/18 265 میں مطلوب اشتہاری ملزم رب نواز سکنہ خانپوقر کٹورہ نواحی گاؤں 375۔ای بی میں اپنے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
رشتہ داروں کے گھر موجود ہے جس پر نصیر احمد ہیڈ کانسٹیبل نے نفری کے ہمراہ ناصر عرف بھٹو اوڈ کے مکان پر چھاپہ مارا جہاں مسمی آ صف ولد ناصر اوڈ گھر کے باہر پسٹل سے مسلح کھڑا تھا جس نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا اور پسٹل سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس اہلکاران نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانہیں بچائیں اس دوران اشتہاری ملزم رب نواز اور محمد آ صف فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
فرار