ملتان: عید پر ڈاکوؤں‘ چوروں کی لمبی دیہاڑیاں‘ شہری کنگال
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے بہادر پور محمد حماد کی بیکری سے تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی30ہزار چھین کر فرار ہوگئے، توکل ٹاون محمد اکرم سے تین نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر نقدی20ہزار لیگئے، بستی ریتڑ والہ ساجد حسین سے تین(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی چھے ہزار سمیت موبائل چھین کر لیگئے، بہاولپور بائی پاس سے عبدالرحمن سے دو افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی30ہزار لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے بوسن روڑ ریحان تنویر سے دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر نقدی37ہزار لیگئے، نواں بھٹہ محمد عامر سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر نقدی60ہزار لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے زکریاٹاون سجادحسین کیکریانہ سٹور پر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی1لاکھ30ہزار لیگئے، بوسن روڑ جواد بشیر سے تین افراد اسلحہ کے زور پر نقدی20ہزار چھین کرلیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے عسکری فیز ون مظفر اکرام کیگھر سے نقدی1لاکھ25ہزارسمیت 6تولہ طلائی زیورات، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے حیدر پورہ بابر، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے وھدت کالونی نصیر احمد، واٹر ورکس روڑ سے خلیل، تھانہ گلگشت کے علاقے شاداب کالونی نوید مشتاق، امیر آباد عبدالغفار، تھانہ کوتوالی کے علاقے ٹبی شیر خاں محمد زبیر جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے چوک لوہاری گیٹ سے محمد رضوان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔
کنگال