شیرشاہ، گاڑ ی کی تلاشی،611بوتلیں ولایتی شراب برآمد، ملزم گرفتار

شیرشاہ، گاڑ ی کی تلاشی،611بوتلیں ولایتی شراب برآمد، ملزم گرفتار

  

 ملتان(وقائع نگار)موٹروے پولیس ایمفائیو  ملتان کی بڑی کاروائی۔بین الصوبائی شراب فروش کو گرفتار کرکے  611 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں ہیں۔ معلوم ہوا ہیایس پی موٹر وے پولیس ملتان جاویدچدھڑ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ضرغام بلوچ اور ڈی ایس پی مسرور علی شیر شاہ شاہ ٹول پلازہ پر عید کے موقع پرمسافروں میں تحائف تقسیم کر رہے تھے کہ ایک مشکوک گاڑی کو(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 روکا گیا جس کے ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فورا َ ہی اسے گرفتار کر لیا گیااور گاڑی کی تلاشی پر گاڑی سے 611 بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئی۔بین الصوبائی سمگلر محمد ذوالفقار نے بتایا کہ وہ یہ شراب صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی سے ملتان کے لئے لا رہا تھا ملزم ذوالفقار شراب کی 611بوتلوں اور متعلقہ گاڑی کو ڈی ایس پی مظفرآباد شیخ حیدر کے حوالے کردیا گیا۔ملز خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس ملتان مسرور عالم کلاچی نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد کے ساتھ نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -