ہیڈ محمد والا پر ہیڈ کانسٹیبل کا ناکہ‘ لوٹ مار‘ فیملیز سے بدتمیزی 

   ہیڈ محمد والا پر ہیڈ کانسٹیبل کا ناکہ‘ لوٹ مار‘ فیملیز سے بدتمیزی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک پرمٹ  + لنگر سرائے (نمائندہ پاکستان) پولیس چوکی سلطان کالونی تھانہ سنانواں کے ہیڈ کانسٹیبل نے عید کے روز ہیڈ محمد والا پر ناکہ لگا کر عید منانے آنے والی فیملیز سے بد تمیزی کی انتہا کردی۔تفصیل کے مطابق ہیڈ محمد والا پر عید کی خوشیاں منانے آنے والی فیملیز اس وقت پریشانی کا شکار ہو گئیں جب ان کا واسطہ  پولیس چوکی سلطان کالونی تھانہ سنانواں  کے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
 ناکے پر ہیڈ کانسٹیبل ملک عزیز المعروف عزیزا کھنڈویا سے پڑا۔ جس نے فیملیز سے بدتمیزی پر مشتمل رویے کا مظاہرہ کیا۔ فیملیز کو بلیک میل کرکے ان سے رقوم بٹوریں۔ اگر کسی شریف آدمی نے غیر مہذب رویے پر احتجاج کیا۔ تو اسے ذلیل اور رسوا کرکے چھوڑا۔ عزیز کھنڈوا  علاقہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او ضلع مظفرگڑھ اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے ہیڈ کانسٹیبل عزیز کھنڈوا کی کرپشن،بدتمیزی پر فوری نوٹس لینے کا مطابہ کیا ہے۔
بدتمیزی