ماتحت سول اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم 

 ماتحت سول اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم 

  

 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)   صوبہ بھر کی ماتحت سول اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں اور گزشتہ روز سے ہی معمول کے مطابق فرائض انجام دیے جانے لگے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال میں سائلین کو انصاف کی جلد فراہمی کے لیے تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت شروع کرنے کا کہا گیا ہے چونکہ کورونا وائرس(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 کے پیش نظر ماتحت عدلیہ کو قبل از وقت 22 جون سے 4 ہفتے کی چھٹیاں دی گئیں تھیں جس کے اختتام پر اب ہر قسم کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ مقدمات میں ارجنٹ سمیت ٹرائل کیسز و دیگر شامل ہیں۔ ضلعی عدالتوں میں چھٹیوں کے بعد پہلے روز سائلین کا رش رہا ہے۔ مقدمات کی فائلوں کی نقول اور دیگر معاملات کے لیے آئے سائلین کو عید کا تیسرے روز ہونے کے باعث دفتروں میں کم عملہ ہی ملا۔ فائلوں کی نقول حاصل کرنے والے افراد کی قطاریں لگی رہیں جبکہ ٹکٹس اور اسٹامپ حاصل کرنے میں بھی سائلین کو دشواری کا سامنا رہا ہے۔ وکلاء  اور سائلین کا کہنا تھا کہ عید کا تیسرا روز ورکنگ ڈے تھا لیکن اس کے باوجود اہلکاروں کی بہت کم تعداد ہی دفتر پہنچی۔ ایڈووکیٹس مرزا عادل بیگ، ارسلان بھٹی نے کہا کہ چھٹیوں سے قبل جن مقدمات کے فیصلے ہوئے تھے ان فائلز کی نقول حاصل کرنی تھی لیکن رش اور عملے کی کمی کے باعث مشکل کا سامنا حکام کو اسٹامپ اور ٹکٹس کی عدم دستیابی اور ریٹس میں اضافہ کا نوٹس لینا چاہیے۔

ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -