سندھی زائرین کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات‘ عید کے دوران مزارات کی سکیورٹی سخت
ملتان (سٹی رپورٹر) سندھ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بڑی تعداد دربار حضرت غو ث بہا ؤ الدین ذکریا ملتانی پر نماز عید کی اداکرنے کے لئے ملتان پہنچے جنہوں نے عید(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
الاضحی ملتان میں منائی اور درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سے ملاقات کی زائرین جمعہ کی شام کو ہی ملتان پہنچ گئے تھے جو عید کے روز شا م کو ہی ملتان سے اپنے آبائی علاقے روانہ ہو گئے تھے۔ محکمہ اوقاف ملتان کے زونل ایڈ منسٹریٹر رانا طارق کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی جبکہ علما ء کرام نے عید اجتماعات میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا واضع ہے کہ دربار حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی اور دربار حضرت شا ہ رکن عالم پر محکمہ اوقاف سرکل نمبر2کے جانب سے نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ محکمہ اوقاف کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود ر رہے۔ عید الاضحی کے موقع پر فلاحی اداروں اور دینی مدارس کی جانب سے قربانی کی کھالوں کے حصول کے لئے بھرپور مہم جارہی رہی شہر بھر میں رسائی حاصل کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں گھر گھر رابطے بھی جاری رہی جبکہ مدارس کی جانب سے کھالوں کے حصول کے لئے طلباء کی چھٹیاں تک منسوخ کر دی گئیں تھی واضع رہے کہ عید الاضحی سے قبل شہر بھر میں مختلف فلاحی او ر اداروں اور تنظیموں و مدارس کی جانب سے کھالوں کے زیادہ سے زیادہ کھالوں کے حصول کے لئے جگہ جگہ بینرز پینا فلیکس اور پوسٹر لگائے گئے تھے جبکہ سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے بھی اشتہاری مہم چلائی گئی تھی۔ عید الاضحی کے موقع پر مساجد میں نماز کے ادائیگی کے لئے آنے والے افراد کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہمراہ آئے جنہوں نے سر پر ٹو پیاں پہنی اور والدین کی ا نگلی پکڑی ہو ئی تھے بچوں نے عید نماز ختم ہو تے ہی والدین اور رشتہ داروں سے عیدی بھی وصول کی۔ دینی مدارس نے طلباء کو گذشتہ روز 12ذوالحج سے 22ذالحج تک چھٹیاں دے دیں ہیں عید مدرسوں میں گزارنے کے بعد طلباء اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں واضع رہے کہ یہ تعطیلات ہر سال عید الاضحی کے فوری بعد دی جاتی ہیں جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے روز مدارس کی جانب سے کھالیں اکٹھی کرنے کی مہم کے باعث طلباء کی چھٹیان منسوخ ہو تی ہیں۔ سیکریٹری اوقاف کی ہدایت پر اوقاف کے زیر اہتمام مزارات پر عید کے دنوں میں سیکورٹی سخت رہی کہنہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقع در گاہ حضرت بہا ؤ الدین زکریا،دربا رحضرت شاہ رکن عالم اور دربارحضرت شاہ شمس تبریز سمیت دیگر مزارات پر سیکورٹی انتظامات پہلے سے سخت رکھے گئے آنے والے عقید ت مندوں کی جامع تلاشی کے ساتھ ساتھ ماسک بھی سختی سے چیک کئے گئے جبکہ بغیر ماسک کے کسی کو بھی درباروں کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی
سکیورٹی