پاکستان کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری‘ جاوید اختر انصاری
ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری نے عید کے موقع پر مستحقین میں قربانی کے جانوروں کا گوشت تقسیم کیا(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ مسلمانوں نے اللہ تعالی کی رضا کے لئے سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانور ذبح کئے ہیں،ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری قربانی کو قبول کرے اور ہمارے وطن کو خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے،اس موقع پر غریبوں کو یاد رکھنا ہمارا فرض بنتا ہے، ہم سب مل کر ملک کی ترقی و استحکام کے لئے خلوص نیت کے ساتھ میدان عمل میں ہیں،ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب مستحکم پاکستان عالم میں مسلمانوں کو لیڈ کرے گا۔اس موقع پر اقبال عاربی،جہانزیب وجھڑ بھی موجود تھے۔
ضروری