ملک و قوم کا مستقبل روشن‘ قومی وسائل  لوٹنے والے کس منہ سے خدمت  کی بات کرتے ہیں‘ مسز شاہدہ احم

ملک و قوم کا مستقبل روشن‘ قومی وسائل  لوٹنے والے کس منہ سے خدمت  کی بات کرتے ...

  

د

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ عیدا لضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 اور صفائی کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے صفائی کو انتظامات کو موثر بنایا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے نظریہ پر عمل درآمد کر نے سے ہی ملک وقوم کا مستقبل روشن ہوگا۔ 70سال سے اقتدار کی  باریاں مقرر کرکے قومی وسائل لوٹنے والے کس منہ سے خدمت کی بات کرتے ہیں۔وہ صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے طویل جدو جہد اورنتھک محنت اورعوام کے تعاون سے کرپٹ مافیا سے چھٹکارا حاصل کیاہے۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے اورخانیوال کی تعمیروترقی کے لیے مثالی کرداراداکریں گے۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -