عید پر قبرستانوں میں بے پناہ رش

      عید پر قبرستانوں میں بے پناہ رش

  

ملتان،بہاولپور(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر لوگوں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

کی بڑی تعدادکی اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری، قبروں پرپھول،اگربتیاں،پانی کاچھڑکاؤ اورفاتحہ خوانی کی گئی عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالیں،  لوگ اپنے مرحوم رشتہ داروں کی یاد میں ان کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں۔ملوک شاہ،پیرحامدشاہ،نورشاہ بخاری،سیٹ لائٹ ٹاؤن،ون یونٹ چوک قبرستان  میں دنیا سے رخصت ہونے والے افراد جن میں مرد‘خواتین‘بزرگ‘بچے شامل تھے کی مغفرت کیلئے دعا کی۔شہربھرمیں پھولوں اور اگربتیوں کی فروخت بڑھ گئی اور شہری بڑی تعدادمیں پھول اگربتیاں کھجوراورریحان کے خوشبودارپودے خریدکرانہیں قبروں پرڈالتے رہے۔

رش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -