حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے‘ یوسف رضا گیلانی 

حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے‘ یوسف رضا گیلانی 

  

ملتان (نیوز رپورٹر)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانان اسلام اور کشمیری بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مہنگائی کے اس دور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مستحقین کا خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 ہمار مطالبہ الگ صوبہ ہے ہمیں سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ کے معاملے پر بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان کے عوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ کسی حکومت کو اتنی جلدی غیر مقبول ہوتے نہیں دیکھا۔ تحریک انصآف کی حکومت جب تک رہے گی عوام پر مصیبتیں بڑھتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو عید کے روز بھی نہیں بخشا اور آج عید کے موقع پر عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔  تمام پارٹیز سے مل کر مشاورت کے بعد آ ئندہ کا لائحہ عمل لے کر آ ئیں گے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -