5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اجتماع کی اجازت
ملتان (وقا ئع نگار) حکومت پنجاب نے لاک ڈاون 5 اگست کی بجائے 2 اگست رات 12 بجے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مویشی منڈیوں سے لیے گئے سمارٹ سیمپلز کے نتائج (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
حوصلہ افزاء آنے پر فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عید پر مارکیٹوں کی بندش سے کورونا وائرس کے پھیلاو کے امکانات کم ہونے پر فیصلہ کیا گیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن میں 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجتماع کی اجازت ہو گی۔متعلقہ ادارے کشمیر ریلی کے دوران سماجی فاصلہ اور دیگر تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔سماجی و مذہبی اجتماعات،کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔کیپٹن(ر) محمد عثمان کے مطابق تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔
اجازت