عید پر تیل مہنگا، غریب طبقے کے مسائل مزید بڑھیں گے، جاوید ہاشمی
ملتان (نیوز رپورٹر) سینئر سیاستدان و لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے عید الاضی کے موقع پر پٹرولیم (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام کو تحفہ دیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور کورونا وباء لاک ڈاون سے متاثر ہونے والا غریب طبقے کے مسائل مزید بڑھیں گے شاہی عید گاہ پر نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ حکومت کو اقوام متحدہ کے روبرو جرات سے پیش کرنا ہوگا کشمیری پچھلے 72 سالوں سے حق خودارادیت کے حصول کے لیئے جدوجہد کررہے ہیں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں سینکڑوں شہادتوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آزادی کا علم اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں بھارت کو ایک سال تک کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے سامنے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے خود بھارت کے اندر سے اب مودی سرکار کی پالیسیوں کے مخالف آوازیں اٹھنے لگی ہیں بھارت اب زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ پائے گا انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی قربانی و ایثار کا پیغام ہے۔
جاوید ہاشمی