محکمہ ایکسائز، موٹر برانچ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف 

   محکمہ ایکسائز، موٹر برانچ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان کے موٹر برانچ میں ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر ملکیت میں کروڑوں روپے کی خردبرد کا انکشاف۔ موٹر برانچ کے متعدد ملازمین نے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس بمعہ انکم ٹیکس وصولی میں بڑے پیمانے پر گھپلے کرنے سمیت لینڈ کروزر سمیت ہیوی گاڑیوں کی موٹر سائیکل کے نمبروں پر رجسٹریشن کرکے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ڈائریکٹر ایکسائز ملتان کی جانب سے متعدد ایم ٹی سیز کو شوکاز نوٹس دینے کے باوجود اس بڑے پیمانے پر ہونیوالی مالی کرپشن کو منظرعام پر آنے سے دانستہ روکا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان کی جانب سے ای ٹی او شیخ عارف، انسپکٹرز اسلم نیازی، صابر نواز اور درویش پر مبنی چار رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر شیخ سجاد نے پرائیویٹ گاڑیوں کو سرکاری ظاہر کرکے 40 لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس کی مد میں خردبرد کیئے ہیں جبکہ ایم ٹی سی زوار حسین 32 ہیوی گاڑیوں پراڈو، لینڈ کروزر سمیت دیگر گاڑیوں کی موٹر سائیکل کے نمبروں پر رجسٹریشن کرنے میں ملوث پایا گیا ہے جسے معطل کرکے ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ڈائریکٹر کی ہدایت پر جن کی انکوائری کی جارہی ہے ان میں ایم ٹی سیز زوار حسین، یونس خان، طاہر، علی عباس، جبکہ انسپکٹرز میں شبیر غوری، افتخار بھٹی اور شیخ سجاد شامل ہیں اس ضمن میں ایم آر موٹر برانچ ٹو شیخ عارف سے موقف لینے پر انہوں نے کہا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی کچھ کہنا نہیں چاہتا جبکہ انکوائری ٹیم کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں ہی بڑے پیمانے پر خردبرد کا انکشاف ہوا تو آئندہ مزید بڑے پیمانے پر کرپشن کے انکشاف ہونے کی توقع ہے بعض ذرائع کے مطابق کرپشن و خردبرد میں ملوث ملازمین کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور کیسز کو دبانے کی تیاری بھی عروج پر ہے۔ 
انکشاف