پاکستان عمران خان کی قیادت میں جلد معاشی  قوت بن کر ابھرے گا‘ طاہر اقبال چودہری

پاکستان عمران خان کی قیادت میں جلد معاشی  قوت بن کر ابھرے گا‘ طاہر اقبال ...

  

کرمپور(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی  کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم عمران(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 خان کی قیادت میں اپنی بہترین پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ان پالیسیوں کے تسلسل سے انشاء اللہ پاکستان ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گا قرضوں میں کمی آئے گی اور پاکستان خود کفالت منزل حاصل کر لے گا  دوسال کا عرصہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت تھا اور رہی سہی کسر کرونا نے نکال دی لیکن الحمداللہ کرونا کی وبا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور پاکستان کے معاشی ترقی کے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی۔ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی اور ہم پانچ سال پورے ہونے کے بعد عوام کی عدالت سے سرخرو ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرمپور میں عشر زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین راؤ مبین کے دفتر میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی عید ملن پارٹی سے کیا  اس موقع پر۔ایس ایچ او کرمپور مہر الطاف بھروانہ چوھدری سجاد امین،مصطفی سیال۔ممتازکھرل۔خلیق بھٹی۔راؤ عدنان۔عظیم اسحاق۔ راؤ ابرار۔راؤ کاشف۔فدا حسین۔رانا سلیم۔ ذولقرنین۔راؤ لیاقت۔ قاری حنیف ربانی۔مبشر۔نوبہار۔ منا۔عادل۔ اور دیگر لوگ بھی موجود تھے اس موقع پر  راؤ کاشف۔ راؤ طیب۔مقامی طالب علم علی احمد اور ذوالفقار نے ایم این اے کو ٹبہ نہر کی سڑک، واٹر سپلائی سکیم،سیوریج اور ڈسپوزل کی سرکاری تحویل میں لینے سے متعلق آگاہ کیااور کرمپور کے لئے سوئی گیس۔جس پر ایم این اے نے تمام مسائل  حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

قوت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -