مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم‘ اقوام متحدہ‘ عالمی برادری نوٹس لے‘ خاور علی شاہ
جودھ پور،نواں شہر(نمائندہ پاکستان) پاکستانی قوم اور فوج کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کشمیر کی آزادی کے دن قریب ہیں،ہم کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،بھارتی مظالم کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
ہم کسی صورت کشمیر کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہارقائد سید گروپ و ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائش گاہ قتال پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس میں بھارت نے بہت مظالم ڈھائے ہیں ان کی پر زو ر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ملک پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر کے مسئلے پر ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر کشمیری لوگوں کے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے،کشمیر میں ہونے والے بھارتی کا اقوام متحدہ کو بھی نوٹس لینا چاہیے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا کشمیری عوام لاشیں اٹھااٹھا کر تھک چکی ہیں بھارتی درندوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اس موقع پر محمد رمضان قادری،مظہر حسین باٹی،لیاقت علی خان خٹک،راؤ راشد سنی،رانا اخلاق احمد ایڈووکیٹ،قاسم چوہدری،رانا نوشاد اختر،قسور نوناری،رانا رفیق احمد،رانا عطاء اللہ،ڈاکٹر ظفر اقبال سہو،علی نواز زسیول،مہر جہانگیر ہتار،چوہدری ممتاز مان،چوہدری اخلاق سہو،رانا عالمگیر منگت،صفدر حسین باٹی قتال پوری،راؤ دلاور علی خان و دیگر بھی موجود تھے۔
خاور علی شاہ