جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فعال کرنیکی تیاریاں‘ عوام کو اہم فیصلوں کا انتظار 

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فعال کرنیکی تیاریاں‘ عوام کو اہم فیصلوں کا ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عید کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال کردیا جائیگا۔ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ عید تعطیلات کے بعد سیکرٹریز تعینات کردئیے جائیں گے اور سیکرٹریز کے پاس مکمل اختیارات ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 ہی حل ہوں گے۔عوام کو اب اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور کا دور دراز سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ بزدار حکومت کے اس انقلابی اقدام سے جنوبی پنجاب کی محرومی دور ہوگی۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے خوابوں کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔

عوام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -