کرونا: 4 ماہ بعد پارکو‘ کیپکو میں لاک ڈاؤن ختم‘ مین گیٹ اوپن 

    کرونا: 4 ماہ بعد پارکو‘ کیپکو میں لاک ڈاؤن ختم‘ مین گیٹ اوپن 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان میں کرونا کے بڑھتے ہوئی تعداد کے باعث پاک عرب آئل ریفائنری  قصبہ گجرات  انتظامیہ اور کوٹ ادو پاور کمپنی کوٹ ادو کی  انتظامیہ کی طرف سے پارکو ہاؤسنگ کالونی اورکیپکو  کے مین گیٹ بند کردیے گئے تھے اور ملازمین (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

مسلسل 4ماہ سے انتظامیہ کے فیصلہ کے مطابق کالونی میں محصور تھے،لاک ڈاؤن اور مین گیٹوں کی بندش سے پارکو اور کیپکو کے باہر کی کاروباری سرگرمیاں مانند پڑ گئی تھیں،کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کے باعث 4ماہ  سے پارکو اور کیپکو میں لگایا جانے والا لاک ڈاؤن گزشتہ روز ختم کردیا گیا اور مین گیٹ کھول دیے گئے، تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے لاک ڈاؤن کے خاتمہ کا خیر مقدم کیا،تاجر تنظیموں کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ اب ہاوسنگ میں رہائش پذیر ملازمین باہر جاکر خریدوفروخت کرسکیں گے جس پر  دوبارہ تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آجائے گی،

اوپن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -