الخدمت کے تحت 15ہزار خاندانوں میں گوشت تقسیم

  الخدمت کے تحت 15ہزار خاندانوں میں گوشت تقسیم

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت تھر پارکر سمیت اندرون سندھ کے دور دراز علاقوں میں بڑی تعداد میں قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام اور تقریباً15ہزار خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، سنت ابراہمی ؑ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے کورونا وبا کے باعث ایس اوپیز پر عمل کیا گیا۔ اہل خیر حضرات نے گزشتہ برس کی نسب زیادہ قربانی فی سبیل اللہ میں حصہ لے کر یتیموں، بیواؤں اور  سفید پوش گھرانوں کو خوشیوں میں شریک کیا،الخدمت کے ذمے داران اور رضاکار گزشتہ 15دن سے مویشیوں کی خریداری، ان کی دیکھ بھال،قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ چرم قربانی جمع کرنے میں مصروف رہے۔صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے لاک ڈاؤن میں راشن اور قربانی کے گوشت کی تقسیم میں تعاون کرنے پر صاحب ثروت افراد کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار اپنی تمام مصروفیت چھوڑکراللہ کی رضا کے حصول کے لیے غریب خاندانوں میں گوشت کی تقسیم میں مصروف رہے، مستحق خاندانوں کی داد رسی کے لیے اپنا مال خرچ کرنا اور وقت دینا ہی قربانی کی روح ہے،بڑی تعداد میں قربانی کے گوشت کی تقسیم عوام کا الخدمت پر اعتماد کا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -