کورونا سے مزید 5اموات، 78نئے کیسز مریضوں کی مجموعی تعداد 280029تک جا پہنچی

کورونا سے مزید 5اموات، 78نئے کیسز مریضوں کی مجموعی تعداد 280029تک جا پہنچی

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعداموات کی مجموعی تعداد 5984 ہوگئی جبکہ 78 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280029 تک جاپہنچی۔اب تک پنجاب میں 2148، سندھ میں 2224 اور خیبر پختو نخوا میں 1202، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 54 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پیر کے روزملک بھر سے کورونا کے 78 کیسز اور 5 اموات سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 4 ہلاکتیں اور 24 کیس، گلگت سے ایک ہلاکت اور 23 کیسز جبکہ اسلام آباد سے 24 اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب سے کورونا کے 24 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق سر کا ر ی پورٹل پر کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 93197 اور ہلاکتیں 2148 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 82563 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 23 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2180 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 1779 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 24 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15076 ہوگئی ہے جبکہ اب تک کورونا سے 165 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12678 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر سے کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجمو عی طور پر 2093 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔سندھ میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2224 جبکہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121486 ہے۔صوبے میں اب تک 111006 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11774 جبکہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10189 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1202 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 34223 ہے۔کے پی میں اب تک 29015 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -