وسیم اختر نے کنور نوید جمیل  کی عیادت کی 

    وسیم اختر نے کنور نوید جمیل  کی عیادت کی 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے نجی اسپتال میں داخل ڈپٹی کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل کی عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کی، انھیں ایک روز قبل اسپتال لایا گیا تھا، میئر کراچی نے کنور نوید جمیل کے بھائی سے اسپتال میں علاج معالجہ کے سلسلے میں تفصیلات معلوم کیں اور کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

مزید :

صفحہ اول -