دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، مراد سعید

 دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، مراد سعید

  

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کے کشمیری عوام پر محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پر (کل) بدھ 5 آگست کو پوری پاکستانی قوم یوم استحصال کے طور پر منائے گی، پوری دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیری عوام سے یکجہتی کے عزم کے اعادہ کرتے ہوئے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی معروف شاہراہ کشمیر کا نام تبدیل کرکے سری نگر ہائی وے رکھ رہے ہیں - ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کشمیر چوک اسلام آباد میں شاہراہ کشمیر کے نام کی بطور سری نگر ہائی وے تبدیل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل5 اگست کو بھارتی ہندوتوا نظریے کی سوچ کی حامل مودی سرکار نے غیر ائینی اقدام کے تحت کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ایک سال سے بھارتی دہشت گرد افواج نے کشمیریوں کا مسلسل محاصرہ کر رکھا ہی- بھارتی جبر و استبداد کے ا?گے کشمیری سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر نہتے ان مظالم کا سامنا کر رہے ہیں - کشمیر کا بچہ بچہ خود کو پاکستانی کہتا ہے اور ہم نے بھی کشمیری عوام کی ہر محاذ پر حمایت کرنی ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے (کل)بدھ 5 ا?گست یوم استحصال کے طور پر منائے گی, وفاقی چ وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر 5 اگست کے بھارتی اقدامات اور بھارتی جبرکو پوری دنیا کے سامنے موثر اور مدلل انداز میں بے نقاب کیا اور کشمیریوں کا حقیقی سفیر بن کر دکھایا جس کا انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا- 

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -