او آئی سی میں  پاکستان کے مستقل مشن قائم ہونے سے ،  کشمیر کے تعلق سے   سرگرمیوں میں نئی جان آگئی :مسعود احمد پوری

 او آئی سی میں  پاکستان کے مستقل مشن قائم ہونے سے ،  کشمیر کے تعلق سے   ...
 او آئی سی میں  پاکستان کے مستقل مشن قائم ہونے سے ،  کشمیر کے تعلق سے   سرگرمیوں میں نئی جان آگئی :مسعود احمد پوری

  

جدہ (محمد عامل عثمانی ) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدرمسعود احمد پوری نے ایک آن لائن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہیکہ میں آج تحریک آزادی کشمیر کےمستند ،جید اور صاحب رایے اور کشمیر کاز میں اپنے کارہایے نمایاں کی وجہ سے پوری دنیا میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے والے اکابرین سے گفتگو کرہاہوں ۔یہ موقع فراہم کرنے پر میں عزت مآب رضوان سعید شیخ کا شکر گزار ہوں -گزشستہ سال پانچ اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں  کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے غیر قانونی ، غیر آیینی اقدامات کیے -آئین کے آرٹیکل   370 اور 35-A کو ختم کرنے کے بعد انڈین افواج نے جموں کشمیر پر دھاوا بول دیا مزید کورونا کی آڑ میں ظلم وستم کی انتہا کردی  ،نئی شہریت کا قانون نادذ کرکے جموں کشمیر میں دیموگرافک کیریکٹرکو یکسر تبدیل کرنے کی کوششیں کردیں ، مختلف ھتکنڈوں سے لوگوں کو ڈراتے دھمکانے کی پالیسی پر زور و شور سے عمل کر نا شروع کردیا اور ابتو دنیا نے تسلیم کرلیا ہیکہ ریاستی دھشت گردی اسپانسرکرنے والا اگر کوئی ملک ہے تو وہ بھارت ہی ہے ،

بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ،دنیا جو کرونا کی وجہ سے دوماہ کے لاک ڈاون سے گھبراگئی تھی کو احساس کرنا ہوگا کہ ایک سال سے لاک ڈاون میں قید کشمیریوں پر کیا بیت رہی ہوگی ، نازی بھارت کے ہاتھوں لرزہ خیزمسلم کشی ضرور رنگ لائے گی  ،

دنیا کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کشمیری اور کشمیریوں کے دوست اسوقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان کو انکا بنیادی حق خوداختیاریت نا مل جائے  ،    OIC تاریخی طور ایک تسلسل کے ساتھ کشممیر کاز کو سپورٹ کررہا ہے ،خاص طور پر جب سے ہمارا مستقل مشن قائم ہوا ہے ،  کشمیر کے تعلق سے   OIC کی سرگرمیوں میں نئی جان آگئی ہے  ، ہماری کامیاب اور موثرسفارت کاری کا مشاہدہ یہاں کیا جاسکاتا ہے ،میرا خیال ہہکہ  OIC  توسط سے ہم دیگر عالمی اداروں سے باہمے ربط مزید بڑھاسکتے ہیں  ، میری تجویز ہیکہ دنیا بھر میں کشمیر کے تعلق سے جتنی بھی تنظیمیں ہیں ان سرگرمیوں کو منظم کرکے کوئی ایسا طریقہ کار بنایا جائے کہ ایک یکجا ہوکر اپنے موقف کو زیادہ موثر اور بھرپور انداز سے دنیا کے سامنے پیش کرسکیں  ، کشمیر کمیٹی جدہ اس مقصد کے لئےجدہ میں ایک اجلاس منعقد کنے اور میزبانی کرنے کے لئے حاضرہے-  دیگر آن لاِن میٹنگ اورخطاب کرنے والوں میں عزت مآب صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، عزت مآب OIC میں پاکستان کے مستقل نماِندہ رضوان سعید شیخ ، برطانیہ پارلیمنٹ کے ممبرخالد محمود ، ڈاکٹ غلام نبی میر ،عبدالمجید ٹریمبو ، پروفیسر نزیر شاول ،ڈاکٹر غلام نبی فائی اور لارڈ نزیر احمدشامل تھے۔

مزید :

عرب دنیا -