کورونا کے مزید 432کیسز رپورٹ ،15 اموات 

کورونا کے مزید 432کیسز رپورٹ ،15 اموات 
کورونا کے مزید 432کیسز رپورٹ ،15 اموات 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,690 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 432 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 432 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور15 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار461 تک جا پہنچی جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 49 ہزار397 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,690 ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں 4484، پنجاب 4280، خیبرپختونخوا میں 625 ٹیسٹ کئے گئے، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 85 اورآزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹ کیے گیے۔ اب تک ملک بھر میں 20 لاکھ 31 ہزار 9 سو 55 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 5999 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 705 ، دوسرے نمبر پرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 93 ہزار336 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34253 ، بلوچستان میں تعداد 11777، اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 15095، ا?زاد جموں و کشمیر2097 ، گلگت میں 2198 ہوگئی۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -