ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس ، سماعت 7 اگست تک ملتوی 

ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس ، سماعت 7 اگست تک ملتوی 
ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس ، سماعت 7 اگست تک ملتوی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ فاروق نائیک کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے ۔احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیاہے ۔

عدالت میں آصف زرداری کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلے تک فرد جرم عائد نہ کی جائے ،معاون وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ فاروق نائیک کراچی میں مصروف ہیں ، مہلت دی جائے ، جج محمد اعظم خان نے استفسار کیا کہ فاروق نائی کہاں مصروف ہیں ، معاون وکیل نے بتایا کہ فاروق نائیک کشمیر کے حوالے سے سینیٹ اجلاس میں مصروف ہیں۔ عدالت نے آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -