پنجاب بھر میں سکولول کھولنے کیلئے ایس ا و پیز تیار ، کیا کیا کرنا ہو گا ؟ جانئے 

پنجاب بھر میں سکولول کھولنے کیلئے ایس ا و پیز تیار ، کیا کیا کرنا ہو گا ؟ ...
پنجاب بھر میں سکولول کھولنے کیلئے ایس ا و پیز تیار ، کیا کیا کرنا ہو گا ؟ جانئے 

  

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں ۔

وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فول پروف کورونا بچاو ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔نئے ان ایس او پی کے تحت سکول کھلنے پر کسی بھی سکول میں اسمبلی نہیں ہوگی،طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز سٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے لازم ہوگا،ایک ڈیسک پر تین کی بجائے2طلبہ بیٹھ سکیں گے،طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین، پنسل کاغذ ربر،کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہوگا۔

کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی،انگریزی ،سائنس پڑھائی جائے گی دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا،ایک کلاس میں 20بچے بیٹھ سکیں گے طلبہ طالبات زیادہ ہونے کی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔

مزید :

قومی -