صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 بروز جمعرات شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا ہے۔ صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔ صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی 5 اگست کو دن ساڑھے 10بجے طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو شام 5 بجے ہو گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -