پی ٹی آئی میڈیا سیل کے افراد وفاقی وزارت اطلاعات میں تعینات، کونسا گریڈ دیا گیا؟ مقابلے کا امتحان پاس کرنیوالے بھی دم بخود رہ جائیں گے

پی ٹی آئی میڈیا سیل کے افراد وفاقی وزارت اطلاعات میں تعینات، کونسا گریڈ دیا ...
پی ٹی آئی میڈیا سیل کے افراد وفاقی وزارت اطلاعات میں تعینات، کونسا گریڈ دیا گیا؟ مقابلے کا امتحان پاس کرنیوالے بھی دم بخود رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میڈیا سیل کے 6 افراد کو وفاقی وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ان 6 افراد کی تعیناتی ایم پی ٹو اور تھری اسکیل میں ہوگی اور انہیں بغیرکسی مقابلے کا امتحان دیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھاری تنخواہوں پر رکھا گیا ہے۔

عمران غزالی ایم پی ٹو تعینات کیے گئے ہیں اور ان کا عہدہ گریڈ21 کے مساوی ہوگا جب کہ ایم پی تھری میں تعینات ہونے والوں میں عثمان بن ظہیر، مزمل حسن، شہبازخان، نعیم احمد یاسین اور سعیدہ دھنک ہاشمی شامل ہیں۔

یہ تمام افراد پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل چلا رہے تھے اور ان تمام افراد نے عام انتخابات 2013ءاور 2018ءمیں پی ٹی آئی کا بیانیہ سوشل میڈیا پرپیش کیا۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی منظوری دسمبر 2019ءمیں وزیراعظم نے دی تھی جب کہ بھرتیوں کے طریقہ کارکی منظوری وزیراعظم نے اپریل 2020 ءمیں دی، متعلقہ ملازمتوں کے لیے اشتہار کے بعد بھرتیاں کی گئی ہیں۔

 وزارت اطلاعات کے مطابق جنرل منیجر کے لیے 76 اور ڈیجیٹل میڈیا کنسلٹنٹ کے لیے67 درخواستیں موصول ہوئیں، بھرتیاں اسپیشل سلیکشن بورڈ نےانٹرویوز کے بعد کی ہیں اور منتخب افرادکی سمری کی وزیراعظم نے20 جولائی کومنظوری دی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -