بارش کی وجہ سے لاہور پانی پانی، ایم ڈی واسا متحرک، اعلیٰ افسران کی اکھاڑ پچھاڑ، کئی معطل

بارش کی وجہ سے لاہور پانی پانی، ایم ڈی واسا متحرک، اعلیٰ افسران کی اکھاڑ ...
بارش کی وجہ سے لاہور پانی پانی، ایم ڈی واسا متحرک، اعلیٰ افسران کی اکھاڑ پچھاڑ، کئی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں بروقت بارشی  پانی نکالنے  میں  ناکامی پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کی اکھاڑ بچھاڑ کردی ہے۔متعدد کو معطل بھی کر دیا ہے جبکہ دوسے تین  عہدے  رکھنے والے افسروں سے اضافی چارج بھی واپس لے لیے گئے ہیںِ۔ ایم ڈی واسا نے  فاروق گنج انڈرپاس میں بارشی پانی کی نکاسی میں غفلت برتنے پر عملے کے خلاف  ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی او داتا نگر سید خان اور سب انجینئر عبدالرحمن کو معطل کر دیا یے۔ اسی طرح ایکسیئن راوی ٹاون محافظ راحیل اشرف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

اسی طرح فیصل خرم  سے ڈائیریکٹر شالیمار ٹاؤن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ رانا قوسین کو ایکسیئن شالیمار ٹاؤن ٹو تعنیات کر دیا گیا ہے۔  ایس ڈی او شاہدرہ روبی سنئی کو تبدیل،عادل فاروق کوآپریشن سے فارغ   سب انجینئر شہزاداحمد کو ترقی دے کر ایس ڈی او شاہدرہ تعنیات کر دیا ہے۔ جبکہ۔اگلے احکامات آنے تک ایس ڈی او سمن آباد ذیشان مظہر کو ایکس ای این راوی ٹاون II کا چارج دے دیا گیا ہے میاں حامد اے ڈی ٹرانسپورٹ۔ایس ڈی او عدنان احمد کو آپریشن ونگ سے فارغ اور کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔وقاص احمد آپریشن ونگ سے فارغ اور ایکسیئن ای ایم تعنیات۔عتیق احمد سینئر انجینئر کنسٹرکشن۔ایس ڈی او داتا نگر فارغ۔شہباز احمد سب انجینئر شاہدرہ سب ڈویژن جبکہ افضل عمر خان کو ایس ڈی او شاہدرہ تعنیات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح  ایک اور حکم نامہ میں ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن کو ایس ڈی او داتا نگر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

مذکورہ افسران کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اثناء ایم ڈی واسا نے ناقص کارکردگی پر ایک اور کاروائی میں جن افسروں کو دو سے تین عورتوں کے اضافی چارج لیے گئے تھے ان سے فوری طور پراضافی چارج  واپس لے لیے ہیں اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک عوام کی خدمت واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کی خدمت میں کوتاہی کی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت بھی برداشت  نہیں کیا جائے گا۔