سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان ہسپتال داخل، وہ صوبائی حکومت جس نے اخراجات کی ادائیگی کا فیصلہ سنا دیا

سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان ہسپتال داخل، وہ صوبائی حکومت جس نے اخراجات کی ...
سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان ہسپتال داخل، وہ صوبائی حکومت جس نے اخراجات کی ادائیگی کا فیصلہ سنا دیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وہ جان شیر خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی محکمہ کھیل کو جان شیر خان کے علاج کے اخراجات کی ادائیگی کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ جان شیر خان اسلام آباد میں زیر علاج ہیں، جبکہ سابق عالمی چیمپئن نے گزشتہ دنوں دو اسپائن سرجریز کرائی تھیں۔محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے۔

مزید :

کھیل -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -