دو عہدوں سے متعلق سوال کے جواب میں مصباح الحق نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

دو عہدوں سے متعلق سوال کے جواب میں مصباح الحق نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی
دو عہدوں سے متعلق سوال کے جواب میں مصباح الحق نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

  

کراچی (ویب ڈیسک) مصباح الحق نے بیک وقت ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے رکھنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ پیر کو ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز شروع ہورہی ہے اس پر توجہ ہے۔ سیریز کے بعد دو عہدوں کے بارے میں سوچیں گے۔

اس سوال پر کہ پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی تو آپ کی پوزیشن پر کیا اثر پڑے گا، انہوں نے کہا کہ پوزیشن سے زیادہ میرا وژن اہم ہے میرا وژن ہے کہ پاکستان ٹیم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری میں آئے۔

مزید :

کھیل -