مخصوص اوقات میں موبائل فون کی بندش کا معاملہ، سپریم کورٹ نے حکومت کی موبائل فون کمپنیز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

مخصوص اوقات میں موبائل فون کی بندش کا معاملہ، سپریم کورٹ نے حکومت کی موبائل ...
مخصوص اوقات میں موبائل فون کی بندش کا معاملہ، سپریم کورٹ نے حکومت کی موبائل فون کمپنیز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو مخصوص حالات میں موبائل فون سروس بند کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت عظمیٰ نے منظور کر تے ہوئے حکومت کو اختیار دیدیا ہے ۔سپریم کورٹ نے موبائل فون کی بندش سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے قواعد و ضوابطہ اور ایس او پیز بنائے جائیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت عمومی طور پر محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوسوں کے مقامات اور مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرتی رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -