ام القیوین میں پی ٹی آئی کی عید ملن تقریب کا انعقاد

ام القیوین میں پی ٹی آئی کی عید ملن تقریب کا انعقاد
ام القیوین میں پی ٹی آئی کی عید ملن تقریب کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ عہدیداروں اور ممبران نے عید ملن کی خصوصی تقریب منعقد کی جس کا اہتمام پی ٹی آئی کے سینئر کارکن محمد فہیم بیگ نے ام القیوین میں کیا تھا۔ تقریب میں پی ٹی آئی دبئی کے سابق صدر عرفان افسر اعوان، محمد ثقلین مہرو، خلیل اعوان، فیاض بیگ، عمر فاروق، زبیر چیمہ، محمد ساجد، محمد احسن اور اسحق لانگ کے علاوہ دیگر کارکنوں اور ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر عید کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ پارٹی میں ہونے والے سابقہ انٹراپارٹی الیکشن پر بھی شدید تنقید کی گئی اور الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائئے گئے۔ شرکاءنے کہا کہ ہم الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں کو ہر جگہ پر اجاگر کریں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

عرفان افسر اعوان نے کہا کہ الیکشن 2023ءکی تیاری اور حکمت عملی طے کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے جس میں عمران خان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا جائے گا اور انشاءاللہ 2023ءکا الیکشن بھی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ آخر میں عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے پر میزبان محمد فہیم بیگ نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -