حکومت امارات نے بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا پر قابو پایا: ملک منیر اعوان

حکومت امارات نے بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا پر قابو پایا: ملک منیر اعوان
حکومت امارات نے بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا پر قابو پایا: ملک منیر اعوان

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) حالیہ کورونا وباءکے دنوں میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے ہموطنوں کا بہت خیال رکھا ہے اور جس قدر ممکن ہوسکا ہے ان کی خدمت و مدد کی ہے۔

امارات میں مصروف عمل فلاحی تنظیموں نے بھی امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جن میں ایک فلاحی تنظیم ”پاک ہزارہ گروپ“ بھی شامل ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے نوجوانوں پر مشتمل یہ فلاحی تنظیم ایک عرصہ سے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے۔ وباءاور لاک ڈاﺅن کے دنوں میں پاک ہزارہ گروپ کے پلیٹ فارم سے ضرورتمند پاکستانیوں کو راشن تقسیم کیا گیا، علاج معالجہ کے لیے ضروری رقم فراہم کی گئی۔ انتقال کرجانے والے لوگوں کی میتوں کو پاکستان بھجوایا گیا اور امارات سے پاکستان جانے والے نادار اور مجبور پاکستانیوں کو ہوائی ٹکٹ بھی دئیے گئے۔ مثالی کام کرنے پر پاک ہزارہ گروپ اور میگ ٹی وی کی ایک مشترکہ تقریب ہوئی جس میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں میگ ٹی وی کے سی ای او ملک منیر اعوان، نیاز علی خان جدون، عاشق خان سواتی، قاضی اعجاز احمد، محمد عاشق خاں سواتی، منیر ہارون اور عدیل احمد گجر کے علاوہ دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کورونا وباءپر بخوبی قابو پانے پر حکومت امارات کی تقریف کی گئی۔ پاک ہزارہ گروپ کے سرپرست اعلیٰ ملک منیر اعوان نے حکومت امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امارات نے کورونا وبا کے دنوں میں خصوصی خیال رکھا اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیں۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -